اسلام آباد ( طاہر خلیل )حکومت پی ٹی آئی مذاکرات کا تیسرا دور آج (16 جنوری )جمعرات کو دن ساڑھے گیارہ بجے کانسٹی ٹیوشن روم پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گاجس میں اپوزیشن کی جانب سے مطالبات تحریری طور پر پیش کئے جانے کا امکان ہے،حکومتی کمیٹی کے ترجمان سینیٹر عرفان صدیقی نے عندیہ دیا کہ بات چیت میں ضرورت پڑنے پر اسٹیبلشمنٹ یا عدلیہ سے مدد لی جا سکتی ہے۔میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا امید کی جا رہی ہے کہ پی ٹی آئی اپنے مطالبات تحریری طور پر پیش کرے گی، پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے مؤقف نہیں چھوڑیں گے ہمارے کمیشن کے قیام کے مطالبے پر حکومت آگے بڑھنا چاہتی ہے یا نہیں۔