• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری حج اسکیم کے تحت عازمین نے 48 ارب 90 کروڑ روپے جمع کرا دیے

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)سرکاری حج اسکیم کے تحت عازمین نے 48 ارب 90 کروڑ روپے جمع کرا دیے ہیں۔وزارت مذہبی امور کو عازمین حج سے اخراجات کی دوسری قسط بھی موصول ہوگئی ہے۔ 81 ہزار 500 عازمین حج سے دو اقساط میں مجموعی طور پر 48ارب 90 کروڑ روپے وصول کیے گئے۔عازمین حج سے درخواستوں کے ہمراہ پہلی قسط کے طور پر دو لاکھ روپے فی کس وصول کیے گئے۔عازمین حج نے پہلی قسط کے طور پر 16 ارب 30 کروڑ روپے جمع کرائے۔دوسری قسط کے طور پر عازمین حج سے چار لاکھ روپے فی کس وصول کیے گئے۔حج اخراجات کی دوسری قسط 27 دسمبر سے دو جنوری تک مقامی بینکوں کے ذریعے وصول کی گئی۔
اہم خبریں سے مزید