• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سال 2024 میں ملک سے باہر جانیوالے پاکستانیوں میں نمایاں کمی

اسلام آباد (این این آئی)سرکاری اعداد و شمار سے معلوم ہوا ہے کہ سال 2024میں سال 2023 کے مقابلے ملک چھوڑ کر بیرون ملک روزگار کی تلاش میں جانے والے افراد میں نمایاں کمی ہوئی۔خلیجی اخبار گلف نیوز نے پاکستانی سرکاری اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ سال 2024 میں مجموعی طور پر 7 لاکھ 27 ہزار 381 پاکستانی روزگار کی خاطر بیرون ملک گئے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سال 2023 میں ملک چھوڑنے والے پاکستانیوں کی تعداد 8لاکھ 62ہزار 561تھی۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، سال 2024میں سب سے زیادہ 4 لاکھ 52 ہزار سے زائد پاکستانی روزگار کے سلسلے میں سعودی عرب منتقل ہوئے جب کہ دوسرے نمبر پر 81 ہزار 578 پاکستانیوں کے ساتھ عمان دوسرے نمبر پر رہا، تیسرے نمبر پر متحدہ عرب امارات (یو اے ای) رہا، جہاں 64 ہزار پاکستانی منتقل ہوئے۔مجموعی طور پر روزگار کے سلسلے میں سب سے زیادہ پاکستانی خلیجی ممالک منتقل ہوئے، جن میں قطر، بحرین اور کویت بھی شامل ہیں۔
اہم خبریں سے مزید