اسلام آباد( رانا غلام قادر ) حساس ڈیٹا اور سائبرحملوں سے بچانےکے نیٹ ورکس متاثر ہونےکے خطرات پیداہوگئے-نجی کمپنی پالو الٹو پین نیٹ ورکس کے ڈی این ایس میں نقص کی نشاندہی کرلی گئی-کابینہ ڈویژن کےتحت نیشنل سائبر ایمرجنسی ریسپانس ٹیم آف پاکستان نے ایڈوائزری جاری کردی ۔ آلات،نیٹ ورک کے بنیادی ڈھانچے کی حفاظت کیلئے اقدامات ضروری ہیں ایڈوائزری کےمطابق نقص کا فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے جس کے باعث ڈیوائسز کام کرنا بند کرسکتی ہیں،ٹریفک انسپیکشن اورفائر وال کی صلاحیتوں اور ڈی این ایس میں خلل آسکتا ہے۔