کراچی (نیوز ڈیسک) سعودی وزیر صنعت و معدنی وسائل بندر الخریف نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی کان کنی کمپنی منارا منرلز پاکستان کی ریکوڈک کان میں سرمایہ کاری پر غور کر رہی ہے، انہوں نے یہ بھی کہا کہ سعودی ترقیاتی فنڈ پاکستان کے کان کنی کے بنیادی ڈھانچے میں 100 ملین ڈالر سے زائد سرمایہ کاری کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مملکت کی سرکاری تیل کمپنی آرامکو کا لیتھیم نکالنے کا 2222.SE منصوبہ "امید بخش ہے، لیکن تجارتی طور پر ابھی تک یہ قابل عمل نہیں ہے۔" ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ آرامکو نے اس پراجیکٹ کیلئے کنگ عبداللہ یونیورسٹی برائے سائنس اور ٹیکنالوجی (KAUST) کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔