اسلام آباد (محمد صالح ظافر)حزب اختلاف کے مطالبات پیش ہونے پر حکومتی ٹیم وضاحت طلب سوالات اٹھائے گی،سرکاری ٹیم سیاسی اسیر کی تعریف دریافت کریگی ،حکومت گرفتار شدگان کی فہرستیں فوری متعلقہ پولیس کو تصدیق کے لئے ارسال کردے گی ،نو مئی پر کمیشن خارج از امکان ہے 26 نو مبر کے لئے سخت شرائط کے ساتھ کمیشن بنانے پر اتفاق ہو جائے گا،چوتھی نشست کے لئے ایک ھفتے کی مہلت ملنے کی توقع ،حکومتی ٹیم اکتیس جنوری کی ڈیڈ لائن کو نہیں مانے گی ،حکومت اور حزب اختلاف کےدرمیان مذاکرات کی آج(جمعرات) دوپہر تیسری نشست میں سنی اتحاد کونسل (تحریک انصاف) کی طرف سے مطالبات کی فہرست پیش کی جائے گی تو حکومت اس کے بارے میں وضاحت طلب سوالات اٹھائے گی سرکاری مذاکراتی ٹیم نے گرفتار شدہ افراد اور جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے ضمن میں سوالات مرتب کرلئے ہیں حکومت کی طرف سے دریافت کیا جائے گا کہ وہ جن افراد کی رہائی کے خواہاں ہیں ان کے نام، پتے اور تصاویر انتظامیہ کو فراہم کریں یہی نہیں ان کی سیاسی وابستگی اور کسی سیاسی جماعت سے ان کی وابستگی کا دورانیہ پوچھا جائے گا۔ حکومتی ٹیم گرفتار شدہ افرادکو تشدد، دہشت گردی، آتشزدگی اور آتشیں اسلحہ رکھنے اور اس کے استعمال میں ماخوذ ہونے کے باوجود کیونکر سیاسی قیدی قرار دینے پر اصرار کیا جارہاہے۔