کراچی ( اسٹاف رپورٹر)وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کے طیارے میں بغیر اجازت فیملی کے ساتھ سفر کرنے 2افسران کو معطل کردیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 2 افسران بغیر اجازت فیمیلیز کے ساتھ وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کے طیارے میں اسلام آباد سے کراچی آئے تھے۔ دونوں افسران گریڈ 17 کے ہیں ۔ معطل ہو نے والوں میںسیکشن افسر وی آئی فلائٹ سید فراز علی اورسندھ ہاس کے پروٹوکول افسر واجد شاہ شامل ہیں۔