• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

13 لاکھ 80؍ ہزار بجلی صارفین سے 35 ارب روپے زیادہ لئے گئے

اسلام آباد (اسرار خان) 13؍لاکھ 80؍ ہزار بجلی صارفین ناقص بلنگ کاشکار ہوئے، 35؍ ارب روپے اوور چارج کئے گئے جبکہ 5؍ ارب 78؍ کروڑ روپے ہی بازیاب ہوسکے۔ وصولیوں کی کم شرح نے لال جھنڈی لہرادی۔ ریگولیٹری ادارے نیپرا نے سارے عمل میں شفافیت کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ صورتحال پورے ملک کی ہے جو مالی بوجھ تلے دبا ہے جس کی وجہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کا بجلی کی چوری پکڑنے میں ناقص نظام اور انتظامی نا اہلیت ہے۔ نیپرا کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن کی مد میں ڈسکوز نے صارفین پر مالی بوجھ کو منتقل کردیا۔ بجائے اس کے انفرا اسٹرکچر میں بہتری لاکر مالی نقصانات اور بوجھ سے نمٹا جاتا یہ بوجھ صارفین پر منتقل کردیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید