صنعا (اے ایف پی) یمن کے حوثی باشندوں نے بدھ کو کہا ہے کہ انہوں نے بحیرہ احمر میں ایک امریکی طیارہ بردار بحری جہاز پر میزائل اور ڈرون حملہ کیا، تاہم امریکی فوج نے اس بات کی تصدیق کرنے سے انکار کر دیا کہ آیا اس کی افواج گولیوں کی زد میں آئی ہی اور کہا کہ ہمارے تمام جہاز محفوظ ہیں اور کوئی جانی نقصان نہیں پہنچا۔