اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) قومی اسمبلی کے اجلاس میں بدھ کے روز بھی پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی نے مسلسل تیسرے روز احتجاج جاری رکھا۔ سپیکر سر دار ایاز صادق نے کہا کہ دباؤ میں آکر کارروائی نہیں چلاؤنگا عامر ڈوگر کو پوائنٹ آف آرڈر پر اظہار خیال کی اجازت سے انکار کر پر اپوزیشن کا شور شرابہ، نعرے،نہیں اوو اوو کی بیماری لگ گئی ،ان کا علاج کرائیں،آغارفیع اللہ ، اعظم نذ یر کا اپوزیشن کے سیلفیاں،،تحریک انصاف کے ارکان بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی سمیت دیگر مطالبات پر مبنی پوسٹرز لے کر ایوان میں آئے اور نعرے بازی شروع کردی، اوو ،اوو کے نعرے لگائے ۔ سپیکر نے وقفہ سوالات کی کا روائی شروع کی تو پی ٹی آئی کے چیف وہپ عامر ڈوگر نے پوائنٹ آف آرڈر پر اظہار خیال کی اجازت مانگی لیکن سپیکر نے پوائنٹ آف آرڈر دینے سے انکار کردیا، اس پر اپوزیشن کے ارکان نے شور شرابہ اور نعرے بازی شروع کی۔ سپیکر نے کہا کہ وہ کسی کے دباؤ میں آکر ایوان کی کارروائی نہیں چلائیں گے،قومی اسمبلی کی کارروائی اسمبلی کے قواعد و ضوابط کے مطابق ہی چلائی جائے گی، پارلیمنٹ میں عوامی مسائل کو زیر بحث لانا اولین ترجیح ہونی چاہیے، انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے ساتھ یہ طے پایا تھا کہ کورم کی نشاندہی نہیں کی جائے گی اور وقفہ سوالات کے دوران کوئی نقطہ اعتراض بھی نہیں اٹھایا جائے گا۔انہوں نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ سیاست میں مصروف ہے اور عوامی مسائل پر توجہ نہیں دے رہی،انہوں نے اپوزیشن کو وقفہ سوالات کے دوران احتجاج اور کورم کی نشاندہی نا کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور وقفہ سوالات کے دوران اپوزیشن کی جانب سے احتجاج اور شور شرابہ کو عوامی اور ملکی مفادات کے منافی قرار دیا۔