• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

KE صارفین سے 8 قسم کے مختلف ٹیکسز لئے جانے کا انکشاف

کراچی(این این آئی)وزارت توانائی نے کے الیکٹرک صارفین سے 8مختلف قسم کے ٹیکسز وصول کیے جانے کا اعتراف کر لیا۔ کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی بلوں پر وصول کیے جانے والے ٹیکسز کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئیں جس میں انکشاف ہوا کہ صارفین سے 4مختلف قسم کے جی ایس ٹی وصول کیے جاتے ہیں۔ دستاویز کے مطابق کے الیکٹرک صارفین سے جی ایس ٹی، مزید جی ایس ٹی، اضافی جی ایس ٹی اور خوردہ فروش جی ایس ٹی کی مد میں وصولی کی جا رہی ہے۔ کے الیکٹرک صارفین سے گزشتہ ایک سال کے دوران نارمل جی ایس ٹی کی مد میں102ارب 43کروڑ روپے وصول کیے گئے جبکہ مزید جی ایس ٹی کی مد میں 3ارب 14کروڑ اور اضافی جی ایس ٹی کی مد میں11ارب87کروڑ روپے ادا کیے گئے۔ صارفین سے کے الیکٹرک نے خوردہ فروش جی ایس ٹی کی مد میں1ارب 83کروڑ روپے وصول کیے۔ صارفین نے انکم ٹیکس کی مد میں 30ارب 26کروڑ روپے بھی ادا کیے۔ کے الیکٹرک صارفین سے ود ہولڈنگ نیٹ میٹررنگ کی مد میں61کروڑ اور ٹی وی لائسنس فیس کی مد میں 1ارب 15کروڑ روپے وصول کیے گئے۔
اہم خبریں سے مزید