اسلام آباد(فاروق اقدس/خصوصی جائزہ رپورٹ)امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو دعوت نامہ موصول ہوگیا،پاکستان پیپلزپارٹی کےذرائع کے مطابق سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو کو دعوت ذاتی حیثیت میں دی گئی ، تقریب کیلئے 170 ملین ڈالر رقم جمع ، جو ریکارڈ ہے، بڑے کاروباری، ٹیک ایگزیکٹوز ودیگر نے دل کھول کر حصہ ڈالا ,معروف فنکار پرفارم کریں گے،دنیا بھر کی اہم شخصیات اور سیاسی رہنماؤں کی وی آئی پی ٹکٹس کی کمی کی شکایت ,ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری آئند چند روز میں امریکا روانہ ہوں گے، بلاول بھٹو واشنگٹن میں ٹرمپ کی حلف برداری اور دیگر تقاریب میں شرکت کرینگے،چیئرمین پیپلز پارٹی ری پبلیکن پارٹی کے دیگر ذمہ داران سے بھی ملاقات کرینگے۔