کراچی(اسٹاف رپورٹر)کورنگی میں ڈکیتوں نے گھر میں گھس کر لوٹ مار کی اور فرار ہوتے ہوئے نوجوان بھی قتل کردیا، 17سالہ مظفر اقبال فجر کی نماز پڑھنے گیا تھاجسے سر میں گولی ماری گئی ، واردات کے بعد ایس ایس او کے عہدے میں تنزلی کرکے معطل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق زمان ٹاؤن تھانہ کی حدود کورنگی سیکٹر51Cمیں بدھ کی علی الصبح 6مسلح ملزمان نے اسلحہ کے زور پر شہری محمد زاہد کے گھر میں گھسنے کے بعد طلائی زیوارات،موبائل فونز،نقد رقم اور موٹر سائیکل لوٹ کر فرار ہوگئے،مبینہ طور پر ملزمان نے فرار ہوتے ہوئے چند سو گز کے فاصلہ پر راستے میں 17سالہ نوجوان مظفر اقبال ولد مظہر اقبال کو گولی مار کرقتل کردیا ، ایس ایچ او تھانہ زمان ٹاؤن عتیق الرحمن نے بتایاہےکہ مقتول نوجوان فجر کی نماز پڑھ کر گھر آرہا تھا کہ اسکے سر پر گولی مار کر قتل کیا گیا ہے،انہوں نے مزید کہاہےکہ گھر میں ڈکیتی اور نوجوان کا قتل تقریبا 100 گز کے فاصلہ پر ہوا ہے۔