کراچی (نیوز ڈیسک) امریکا کے شہر لاس اینجلس میں لگنے والی آگ پر 8روز بعد بھی قابو نہیں پایا جاسکا ہے، کی وجہ جاننے کے لیے وفاقی سطح پر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ سات جنوری کی صبح لگنے والی آگ سے اب تک 24 افراد ہلاک جب کہ 20 ہزار سے زائد مکانات و کاروبار جل کر خاکستر ہو گئے ہیں اور لاکھوں افراد نقل مکانی پر مجبور ہوئے ہیں۔ ایک مرتبہ پھر تیز ہواؤں اور اس سے آگ کے مزید پھیلنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ امریکا کی نیشنل ویدر سروس کے مطابق شدید ہوائیں چلنے کا امکان ہے ۔