اسلام آباد ( آن لائن ) قومی اسمبلی کو وقفہ سوالات میں بتایا گیا ہے کہ موجودہ حکومت سعودی عرب سمیت کسی بھی ملک سے ادھار تیل نہیں لے رہی،خلیج تعاون کونسل کے کسی ملک نے پاکستانیوں کو ویزا کے اجراء پرپابندی کی کوئی ہدایت جاری نہیں کی۔ بدھ کو یہاں وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے تحریری جواب میں بتایاکہ حکومت سعودی عرب سمیت کسی بھی ملک سے ادھار تیل نہیں لے رہی ۔وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی طرف سے قومی اسمبلی کوبتایاگیاکہ خلیج تعاون کونسل ( جی سی سی ) کے کسی ملک نے پاکستانیوں کو ویزا جاری کرنے پر پابندی عائد کرنے کے حوالے سے ہدایات جاری نہیں کیں۔