کراچی (افضل ندیم ڈوگر) کراچی سے برطانیہ، اسپین، روس، امارات اور سعودی عرب سمیت مختلف ممالک جاتے ہوئے مزید 33 مسافروں کو سفر کی اجازت نہیں کی گئی اور انہیں آف لوڈ کر کے گھر واپس بھیج دیا گیا۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق اسکلڈ ورکر کے طور پر رہائشی پرمٹ پر سرکاری ملازم ہوتے ہوئے بغیر این او سی برطانیہ جاتے ہوئے ایک ۔مسافر کو آف لوڈ کردیا گیا۔ ایک اور شہری کو رہائشی پرمٹ پر اسپین جاتے ہوئے دستاویزات کی تصدیق نہ ہونے پر آف لوڈ کیا گیا۔ ورک ویزا پر سعودیہ جاتے ہوئے متعلقہ دستاویزات پیش نہ کرسکنے پر 10 جبکہ عمرہ کے 6 مسافروں کو اف لوڈ کیا گیا۔