اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)راولپنڈی مسلم ٹاؤن کا رہائشی چار بیٹوں کا باپ تھانہ کورال کے علاقے غوری ٹاؤن میں قتل کردیا گیا۔ پولیس نے مقتول نزاکت کی اہلیہ (ع) کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔ اسی تھانے کے علاقے میں گلبرگ پل کے نیچے سے تین روز پرانی لاش ملی جسے ہسپتال مردہ خانے منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق لاش منشیات کے عادی کی معلوم ہوتی ہے۔