• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تجارتی تعلقات کا فروغ دونوں ملکوں کی معیشت پر مثبت اثرات مرتب کریگا، روسی سفیر

اسلام آباد( جنگ نیوز)پاکستان میں روس کے سفیر البرٹ خوریف نے کہا ہے کہ روس پاکستانی معیشت کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرنے کے لئے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے،پاک روس تجارتی تعلقات کا فروغ دونوں ممالک کی معیشت پر مثبت اثرات مرتب کرے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے روسی سفارتخانے میں سیکرٹری جنرل یو بی جی ظفر بختاوری اور چیئرمین کلین اینڈ گرین اسلام آباد موومنٹ، ممبر سنٹرل کور کمیٹی یو بی جی، احسن ظفر بختاوری سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔احسن بختاوری نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور ثقافتی تعاون کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ پاکستان کے آئی ٹی سیکٹر میں بے پناہ صلاحیت موجود ہے۔
اسلام آباد سے مزید