• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وینا ملک کے منفرد فوٹو شوٹ نے دھوم مچا دی

فوٹوز بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹوز بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستانی اداکارہ و ماڈل وینا ملک کے نئے فوٹو شوٹ نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی ہے۔

وینا ملک نے نیا منفرد فوٹو شوٹ کروایا ہے جس میں اُنہیں سنہری اور کوپر رنگ کے مغربی لباس میں دیکھا جا سکتا ہے۔

اداکارہ نے اس فوٹو شوٹ کی ویڈیو اور تصویریں اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں۔


اس گلیمرس فوٹو شوٹ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وینا ملک نے اپنے چہرے، گردن اور بازوؤں پر بھی سنہری رنگ کیا ہوا ہے۔

وینا ملک کے اس منفرد اور حسین فوٹو شوٹ کو دیکھ کر مداح دنگ رہ گئے ہیں۔

اداکارہ کی ان پوسٹس پر وینا ملک کے فالوورز ان کے حُسن کی تعریف کر رہے ہیں۔


کسی نے اداکارہ کو ’مصری خوبصورتی‘ تو کسی نے انہیں شوبز انڈسٹری کی رونق قرار دیا ہے۔

اداکارہ کے فالوورز کا کہنا ہے کہ وینا ملک ایک بہترین اداکارہ ہیں جن کی حسِ مزاح بھی لاجواب ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید