• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دی ہیگ میں محمد یعقوب بٹ کا انتقال، مقامی قبرستان میں سپرد خاک

دی ہیگ (راجہ فاروق حیدر) دی ہیگ میں عرصہ دراز سے مقیم معرو ف پاکستانی محمد یعقوب بٹ اچانک انتقال کر گئے۔ مرحوم سابق سفارتکار مقصود احمد بٹ کے فرزند اور محمود احمد بٹ محمد شفیق بٹ کے بھائی اور معروف نعت خواں حاجی محمد صادق بٹ کے برادر نسبتی تھے۔ گذشتہ روز محمد یعقوب بٹ کی نمازہ جنازہ پاکستان کمیونٹی سنٹر دی ہیگ میں ادا کی گئی جس میں پاکستان کمیونٹی کی کثیر تعداد میں شرکت کی۔ پاکستان اسلامک سنٹر دی ہیگ کے خطیب مولانا غلام مصطفیٰ نقشبندی نے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لئیے دعا کی۔ مرحوم کو عزیزو اقارب اور دوستوں کی موجودگی میں دی ہیگ کے قبرستان میں دفن کر دیا گیا۔ ادارہ منہاج القران دی ہیگ میں مرحوم کی رسم قل کا اہتمام کیا گیا جس میں حاجی محمد صادق بٹ، حاجی چوہدری محمد سعید مہر نے بارگاہ رسالت میں نعتیہ گلدستے پیش کیے۔ ادارہ منہاج القران کے خطیب مولانا حافظ یاسر نسیم مسجد دارلاسلام کے خطیب مولانا حا فظ طاہر محمود، پاکستان اسلامک اینڈ کلچرل سنٹر دی ہیگ کے خطیب مولانا حافظ نقشبندی نے فلسفہ موت وحیات پر بات کی اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔ مرحوم کے بڑے بھائی محمود احمد بٹ نے علمائے کرام اور اپنے پاکستانی بھائیوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میں اور ہماری فیملی آپ سب کی ممنون ہے آپ سب نے غم کی گھڑی میں ڈھارس دی۔
یورپ سے سے مزید