• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی، اے ڈی پی اسکیموں کیلئے مختص بجٹ خرچ کرنے کی تفصیلات طلب

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے تمام ڈپٹی کمشنرز سے سندھ کے تمام اضلاع کی اے ڈی پی اسکیموں کے لئے مختص 120 ارب روپے کے بجٹ کو خرچ کرنے کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔ پی اے سی اجلاس میں ڈپٹی کمشنرز ضلعی اے ڈی پی اسکیموں اور ان پر خرچ کی گئی رقم کے متعلق تفصیلات فراہم نہ کرسکے۔ پی اے سی نے ضلعی اے ڈی پی اسکمیوں کے لئے پرنسپل اکانٹنگ افسر کو نوٹیفائی کرنے کے لئے چیف سیکریٹری سندھ کو ہدایات جاری کردی۔گزشتہ روز پی اے سی اجلاس چیئرمین نثار کھوڑو کی زیر صدارت سندھ اسمبلی کے کمیٹی روم میں ہوا ،اجلاس میں کمیٹی کے اراکین مخدوم فخرالزماں،ایم کیو ایم پاکستان کے طحہ احمد سمیت سیکریٹری ورکس سروسز اور دیگر افسران نے شرکت کی ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید