• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاپتہ دو بھائی اپنی خالہ کے گھر سے مل گئے، باحفاظت گھر پہنچا دیا گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سائٹ ایریا میٹروول سے پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والے دونوں سگے بھائی اپنی خالہ کے گھر سے مل گئے جنہیں باحفاظت اپنے گھر پہنچا دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق تھانہ سائٹ تھانہ سائٹ اے میں درخواست گزار محمد اسلام نے جمع کرائی درخواست میں پولیس کو بتایاہےکہ 14 جنوری کو میرے 2 بچے 12 سالہ شیراز 9 سالہ ارباز صبح مدرسے کے لیے گھر سے گئے جو کہ صبح 8 بجے سے عشا 8 بجے تک ہوتا ہے، لیکن دونوں بچے دن ساڑھے بارہ بجے مدرسے سے نکل کر گھر آئے ، گھر پر کوئی موجود نہیں تھا، جس پر وہ دروازہ پھلانگ کر گھر میں آئے اور الماری سے 15 ہزار روپے لیکر گھر سے چلے گئے، اس کے بعد رات 9 بجے تک بچے گھر نہیں آئے ،تو مدرسے کے قاری کو فون کر کے معلوم کیا ،تو انھوں نے بتایاکہ وہ دونوں تو دن بارہ بجے کے گئے ہوئے ہیں ، بچوں کے والد کا کہنا ہے کہ پوری رات بچوں کو تلاش کرتے رہے ،لیکن ان کا کوئی پتہ نہ چل سکا،واقعے سے متعلق درخواست موصول ہونے پر تھانہ پولیس نے بچوں کی تلاش شروع کی، علاقے میں نصب کلوز سرکٹ کیمروں کی فوٹیجز حاصل کی گئیں،بعد ازاں لاپتہ دونوں بچے اپنی خالہ کے گھر سے مل گئے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید