کراچی (اسد ابن حسن) وزیراعظم کی ہدایت پر تشکیل پانے والی انکوائری کمیٹی جس نے 2023 کے یونان کشتی کے حادثے کے بعد تحقیقات کی اس کی سفارشات کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل نے ملک بھر کے 68افسران اور ملازمین کو ایئرپورٹ کی کسی بھی چیک پوسٹ یا انسداد انسانی اسمگلنگ سرکلز میں تعیناتی ممنوع قرار دے دی ہے. ملازمین میں ڈپٹی ڈائریکٹر سے لے کر کانسٹیبلز تک کے افراد شامل ہیں۔ سب سے زیادہ تعداد (24) کراچی کے ملازمین کی ہے۔