• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنگ بندی اعلان کے باوجود 81 شہید، اسرائیلی کابینہ میں آج ووٹنگ

غزہ، کراچی (اےایف پی، نیوزڈیسک) اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کے باوجود صیہونی طیاروں اور فورسز کے حملوں میں شدت آگئی، 24 گھنٹوں کے دوران مزید 81 فلسطینی شہید ہوگئے، جمعرات کے روز شہید ہونے والوں میں 21 بچے اور 25 خواتین شامل تھیں۔ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کا اطلاق اتوار سےہوگا ، معاہدے کی منظوری کیلئے اسرائیلی کابینہ میں ووٹنگ آج ہوگی، اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے حماس پر سمجھوتے کی بعض تفصیلات سے پھر جانے کا الزام عائد کرتے ہوئے جمعرات کے روز کابینہ اجلاس ملتوی کردیا تھا۔حماس کے رہنمائوں سامی ابو زہری اورعزت الرشق نے کہا کہ اسرائیلی الزامات بے بنیاد ہیں،ابو زہری نے اے ایف پی کو بتایا، "جنگ بندی معاہدے کی شرائط سے انحراف کے بارے میں نیتن یاہو کے دعووں کی کوئی بنیاد نہیں ہے۔"بعد ازاں اسرائیلی میڈیا نے بتایا کہ جنگ بندی معاہدے سے متعلق حل طلب معاملات طےہوگئے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید