• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقامی مارکیٹوں میںڈالر اور سونا مہنگا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)مقامی مارکیٹوں  میں ڈالر اور سونا مہنگا ہوگیا تفصیلات کے مطابق جمعرات کو روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید5پیسے کے اضافے سے 278.65 روپے سے بڑھ کر 278.70روپے اور قیمت فروخت10پیسے کے اضافے سے 278.80 روپے سے بڑھ کر 278.90روپے ہو گئی ہے۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں اضافے کی وجہ سے مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 1400 روپے فی تولہ کے اضافے سے 2 لاکھ 82 ہزار 200 روپے فی تولہ ہو گئی۔
اہم خبریں سے مزید