• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیرآباد، مدرسے جانیوالا بچہ گردن پر بلب ہولڈر لگنے سے جاں بحق

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پیرآباد میں مدرسے جانے والابچہ گردن پر بلب کا ہولڈر لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق پیر آباد تھانے کی حدود قصبہ کالونی نمبر دو نمبر اسلامیہ کالونی نونہال اسکول کے قریب راہگیر بچہ9 سالہ مصطفیٰ ولد دلاور گردن پر بلب کا ہولڈرجس میں شیشہ بھی لگا ہوا تھا لگنے کے نتیجے میں شدید زخمی ہوگیا۔اسپتال منتقلی کے دوران بچہ زیادہ خون بہہ جانے کے نتیجے میں جاں بحق ہو گیا۔پولیس کے مطابق مذکورہ مقام پر دکانیں بھی موجود ہیں اور وہاں کسی دکاندار نے کچراجمع کرکے آگ لگائی ہوئی تھی۔آگ میں بلب پڑا تھا جو آگ کی تپش سے پھٹا اور ہولڈر جس کے کناروں پر شیشہ بھی لگا ہوا تھا وہ بچے کی گردن پر لگا ۔
اہم خبریں سے مزید