• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور کی پرواز میں فنی خرابی، طیارے کی واپس دمام میں ہنگامی لینڈنگ

کراچی (افضل ندیم ڈوگر) سعودی عرب سے لاہور کی پرواز میں فنی خرابی پر طیارے نے دمام ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق قومی ایئر لائن کی پرواز پی کے 244 نے گذشتہ صبح 3:53 بجے دمام سے لاہور کیلئے اڑان بھری۔ ایوی ایشن ذرائع روانگی کے 20 منٹ بعد ایئر بس اے 320 طیارے میں شدید فنی خرابی پیدا ہوگئی۔ اے ٹی سی دمام کو اگاہ کرکے پائلٹ واپس لینڈنگ اپروچ پر آگیا۔ اس دوران نقص بڑھ جانے پر پائلٹ نے 4:22 بجے فلائٹ راڈار پر ہنگامی صورتحال کے سگنل دیئے۔
اہم خبریں سے مزید