کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکس چینج،محدود کاروبارو باری سرگرمی اور فروخت کے دباؤ کی وجہ سے مارکیٹ میں مندی کا رحجان، کے ایس ای100انڈیکس میں659پوائنٹس کی کمی،ایک لاکھ14ہزار کی نفسیاسی حد برقرار نہ رہی ، 57.75فیصدکمپنیوں کے شیئرز کی قیمت گھٹ گئی، سرمایہ کاری مالیت 108ارب 93کروڑ 66لاکھ روپے کم ہو گئی،کاروباری حجم بھی 28.81فیصد کم رہا، تفصیلات کے مطابق جمعرات کو ٹریڈنگ کے آغاز پر تیزی دیکھنے میں آئی اور انڈیکس میں 389 پوائنٹس تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔