کراچی(اسٹاف رپورٹر)سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے)نے نیو گوادر انٹرنیشنل ائیر پورٹ کو پیر 20جنوری سے آپریشنل کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ سی اے اے نے نیو گوادر انٹرنیشنل ائیر پورٹ کو آپریشنل کرنے کے حوالے سے نوٹم جاری کردیا۔ نوٹم کے مطابق نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ 20جنوری سے پروازوں کے لیے آپریشنل ہوگا۔