اسلام آباد (جنگ رپورٹر) سپریم کورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر نے دو سال قبل ایک قومی یونیورسٹی کی طالبات کے مبینہ ساڑھے پانچ ہزار قابل اعتراض ویڈیو کلپس سامنے آنے سے متعلق خبر پر ایکشن لینے کی استدعا پر مبنی آئینی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے خلاف چیمبر اپیل کی سماعت کے دوران کیس کو اعتراضات کے ساتھ کھلی عدالت میں مقرر کرنے کا حکم جاری کیا ہے، فاضل جج نے جمعرات کے روز ذوالفقار احمد بھٹہ ایڈووکیٹ کی جانب سے آئین کے آرٹیکل184(3)کے تحت دائر درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے خلاف دائر چیمبر اپیل کی سماعت کے بعد مذکورہ بالا حکم جاری کیا۔