کراچی ( اسٹاف رپورٹر)زرمبادلہ کے ذخائر میں3کروڑ ڈالر کا اضافہ،اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ ایک ہفتے میں مرکزی بینک کے زرمبادلہ ذخائر 3 کروڑ ڈالر کے اضافے سے 11 ارب 72 کروڑ 50 لاکھ ڈالر ہو گئے ہیں ،کمرشل بینکوں کے پاس اس وقت 4 ارب 72 کروڑ 59 لاکھ ڈالر موجود ہیں اس طرح 10 جنوری کو ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 16 ارب 45 کروڑ 9 لاکھ ڈالر ہو گئے ہیں۔