• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ووٹنگ اور توثیق کے لئے اسرائیلی کابینہ کے اجلاس میں تاخیر

کراچی(مطلوب حسین/ اسٹاف رپورٹر ) قطر اور امریکہ کے رہنماؤں کی طرف سے اعلان کردہ غزہ جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے پر ووٹنگ اور توثیق کے لئے اسرائیل کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے جمعرات کو ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں تاخیر کی۔دی گارجین کے مطابق نیتن یاہو کے دفتر نے حماس پر "معاہدے کے کچھ حصوں سے منحرف ہونے" کا الزام لگاتے ہوئے کہاہےکہ معاہدے کے کچھ حصوں سے انحراف نے "آخری لمحات کا بحران" پیدا کیا تھا، اور کہا کہ جب تک "حماس معاہدے کے تمام عناصر کو قبول نہیں کرتی" کابینہ کا اجلاس نہیں ہوگا۔دوسری طرف غزہ میں جنگ بندی کی توقعات کے باوجود لڑائی جاری ہے، سول ڈیفنس ایجنسی کے مطابق، جنگ بندی کے اعلان کے بعد سے اسرائیلی فضائی حملوں میں کم از کم 80 فلسطینی شہید اور سینکڑوں زخمی ہو چکے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید