پشاور( لیڈی رپورٹر )جماعت اسلامی خیبرپختونخوا وسطی کے امیر عبدالواسع نے حماس اور اسرائیل کے مابین جنگ بندی کو خوش آئند قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ امیرجماعت اسلامی پاکستان انجینئر حافظ نعیم الرحمن کی کال پر آج ملک بھر کی طرح خیبرپختونخوامیں یوم تشکر کے طور پر منایا جائے گا۔اسرائیل نے غزہ پر گزشتہ سال حملے سے قبل فلسطین کو فتخ کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس نے قبلہ اول کی آزادی کے لئے جو لازوال قربانیاں دی ہیں انسانی تاریخ میں اس کی نظیرملنا مشکل ھے انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے گزشتہ ڈیڑھ سال سے غزہ اور فلسطین پر آگ اور بارود کی بارش کرکے انسانی آبادیوں کو ملیامیٹ کیا اور غزہ اس وقت عملا کھنڈرات کا منظر پیش کررہا ھے۔