• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیدنا حضرت علیؓ کی حیات طیبہ انسانیت کے لئے مشعل راہ ہے، سید کمال حسین شاہ

پیرس( رضا چوہدری ) حسن حسین ویلفیئر ڈیتھ کمیٹی فرانس کے صدر خان غلام مرتضیٰ خان کے زیر اہتمام بسلسلہ ولادت سیدناحضرت علیؓ کی جشن مولود کعبہ کی تقریب کا انعقاد ہوا۔ تقریب کی نظامت سید کفایت حسین نقوی نے (شاعر اہل بیت )نے کی جبکہ بلال امین ،لالہ انور ، فیصل ہارونی ،محمد خالد،اختر تارڑ ،منظور حسین بھٹی ،سید واجد حسین شاہ اور ریاست محمود نے سیدنا علیؓ کو منظوم خراج عقیدت پیش کیا۔ بچوں نے مقامی فرانسیسی زبان میں بھی اشعار پڑھے ۔ صوفی اسکالر ڈاکٹر سیدکمال حسین شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور نبی کریم ﷺ نے فر مایا جس کا میں مولا ہوں اس کا علیؓ مولا ہیں، آپؓ کی ولادت خانہ کعبہ میں ہوئی اور شہادت مسجد میں ہوئی۔ عدل و انصاف شجاعت و بہادری میں آپؓ کا کوئی ثانی نہیں، آپؓ نے ساری زندگی زہدو تقویٰ میں گزاری، آپؓ کی حیات طیبہ انسانیت کے لئے مشعل راہ ہے، دین اسلام کی بقا ہر جاندار سے محبت آپؓ کی اور آپؓ کے خاندان کی گراں قدر خدمات تمام امت کے اتحاد کے لئے مینار ہیں، رسول اکرمﷺ کا ارشاد گرامی ہے جس طرف علیؓ ہوں گے حق اسی طرف ہوگا۔ سید الانبیاءﷺ کو حضرت علیؓ سے گہری محبت تھی۔اس موقع پر فرانس کی سلامتی اور مزید کا میابی کیلے بھی دعا کی گئی۔ تقریب کے اختتام پر مٹھائی تقسیم کی گئی اور لنگر کا بھی اہتمام کیا گیا۔

یورپ سے سے مزید