• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی شوٹنگ چیمپئن شپ، آرمی کی برتری

کراچی (اسٹاف رپورٹر) 32ویں قومی شوٹنگ چیمپئن شپ میں دفاعی چیمپئن پاکستان آرمی نے دوسرے روزطور پر 8 میڈلز اپنے نام کر لیے، جن میں پانچ گولڈ، دو سلور اور ایک برانز میڈل شامل ہے، میزبان پاکستان نیوی نے چھ میڈلز جیتے، جن میں ایک گولڈ چار سلور اور ایک برانز میڈل شامل ہے، پی اے ایف نے چار برانز میڈلز اپنے نام کئے۔ اولمپئن گلفام جوزف نے 10 میٹر ایئر رائفل کا انفرادی گولڈجیتا۔ وہ ٹیم ایونٹ کی فاتح آرمی ٹیم کا بھی حصہ تھے۔مردوں کا 50 میٹر رائفل تھری پوزیشن ایونٹ آرمی کے محمد عثمان نے جیت لیا۔ ٹیم ایونٹ بھی آرمی کےنام رہا ،25 میٹر بگ بور پسٹل امیچر مقابلے میں سندھ کے عدیل گولڈ میڈل جیتنے میں کامیاب رہے، ٹیم ایونٹ بھی سندھ نے جیت لی ۔

اسپورٹس سے مزید