• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان ٹیسٹ تین دن سے زیادہ نہیں چلے گا، محمد رضوان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستانی کر کٹ ٹیم کے وکٹ کیپر محمد رضوان ملتان کی پچ کے دفاع میں آگئے اور کہا کہ یہ ٹیسٹ 3 دن سے زیادہ نہیں چلنے والا نہیں، میچ کے بعد میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ باہر والے ہمارے ساتھ کیا سلوک کرتے، دکھائی نہیں دیتا، ہم جب جنوبی افریقا گئے تو انہوں نے ہمارے ساتھ کیا کیا سب کے سامنےہے ۔ چار پیسر کے ساتھ ہم بھی گئے۔ ایک 125 یا 120 کے رفتار والےفاسٹ بولر نے ہمیں مشکل میں ڈالا ہوا تھا ،کیونکہ وہاں سیم ہو رہا ہے۔ انہوں نے اپنی کنڈیشن کا فائدہ لیا ہے، آسٹریلیا جاتے ہیں تو وہ کیا کرتا ہے، بھارت والے کیسی وکٹ بناتے ہیں، اگر اپنی ہی ملک میں اپنی چیزوں کا فائدہ نہیں اٹھا سکتے تو کیا فائدہ، ملتان کی پچ پہ ٹارگٹ نہیں سیٹ کر سکتے ۔ جتنا لمبا اسکور بنا سکتے ہیں بنائیں گے۔ دھند اور موسم خراب نہ ہوتو میرے خیال میں3دن کا میچ بنتا ہے، سعود اور میں نے پارٹنر شپ بنائی ہے۔