کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی ایل ٹی 20 میں دبئی میں فخر زمان نے52گیندوں میں 67رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ڈیزرٹ وائپرز کو 5وکٹوں سے فتح دلادی ۔160رنز کے ہدف کے تعاقب میں فخر زمان اور ایلکس ہیلز نے وائپرز کو مضبوط آغاز دیا۔ ایم آئی ایمریٹس نے 6 وکٹوں پر 159 رنز بنائے۔ فخر زمان کو کھیل کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔