کراچی (اسٹاف رپورٹر) ویسٹ انڈیز نے جمعے کو ملتان ٹیسٹ میں اپنی تاریخ میں پہلی بار ٹیسٹ میچ کا پہلا اوور اسپنرسے کرایا۔ان کی تیز بولنگ ہمیشہ سے خطرناک رہی، ویسٹ انڈیز کی بولنگ میں چار مرتبہ اسپنر سے بولنگ کا آغاز کرایا گیا ، تین مرتبہ 2021 اور پہلی بار 1950 میں کیا گیا، ان میں سے کوئی بھی پہلی یا دوسری اننگز میں آج سے پہلے نہیں ہوا۔ یہ سب میچ کی چوتھی یا تیسری اننگز میں تھے، ملتان میں میچ کی پہلی گیند مہمان اسپنر گودا کیش موتی نے پھینکی۔