• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بمراہ کو بیڈ ریسٹ کی خبروں نے ہنسادیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمرانے اپنے مکمل بیڈ ریسٹ پر جانے اور چیمپئنز ٹرافی میں شرکت مشکوک کی خبروں کو فیک قرار دیا ہے۔ بدھ کو بھارتی میڈیا پر کئی شہ سرخیاں دیکھی گئیں جن میں دعویٰ کیا جارہا تھا کہ کمرکی تکلیف کا شکار فاسٹ بولر جسپریت بمراہ بیڈ ریسٹ پر چلےگئے ہیں ۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا اور لکھا کہ مجھے معلوم ہے کہ جعلی خبر پھیلانا کتنا آسان ہے لیکن واقعی اس خبر نے تو مجھے ہنسا دیا۔

اسپورٹس سے مزید