• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جونیئر ہاکی ورلڈکپ کی تیاری کیلئے پی ایچ ایف کا پلان تیار

کراچی( نصر اقبال/ اسٹاف رپورٹر) ہاکی جونیئر ورلڈ کپ کیلئے پی ایچ ایف نے جامع پروگرام تیار کرلیا۔ ایونٹ کی تیاری کیلئے قومی ٹیم کو یورپ اور ایشیائی ممالک کے دوروں پر بھیجا جائے گا۔ پی ایچ ایف نے ہالینڈ، اسپین، جرمنی، بیلجیم، جنوبی کوریا، چین اور ملائیشین حکام سے رابطہ کیا ہے جبکہ جرمنی، ہالینڈ، بنگلہ دیش، سری لنکا اور ملائیشیا کی ٹیموں کو پاکستان کے دورے کی بھی دعوت دی ہے۔ ساتھ ہی اگلے ماہ سے تربیتی کیمپ لگانے کا فیصلہ کیا ہے، کیمپ میں قومی جونیئر اور سنیئر ٹیموں کے میچز بھی ہونگے۔ حکام جلد پلان بین الصوبائی وزارت اور پاکستان اسپورٹس بورڈ کو سونپ دینگے۔