پشاور(جنگ نیوز)عالمی موٹیلیٹی پلیٹ فارم ان ڈرائیو نے محمد اویس سعید کو ان ڈرائیو پاکستان کے لیے کنٹری ہیڈ کے طور پر تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے۔جاری کردہ ایک بیان کے مطابق محمد اویس سعید تمام کاروباری شعبوں کی ذمہ داری سنبھالیں گے اور ان ڈرائیو کے دائرہ کار کو بڑھانے اور مقامی موجودگی کو مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کریں گے۔ وہ مقامی حکومت، عوامی تعلقات اور شراکت داریوں کی بھی نگرانی کریں گے۔محمد اویس سعید ایک تجربہ کار رہنما ہیں جن کے پاس مختلف اسٹارٹ اپس کے ساتھ کام کرنے اور انہیں بنانے کا ایک دہائی سے زیادہ کا تجربہ ہے۔کنٹری ہیڈ کے طور پر اپنے نئے کردار میں محمد اویس سعید پاکستان میں ان ڈرائیو کے مجموعی کاروبار کی ترقی کی نگرانی کریں گے جبکہ ملک بھر میں سواروں اور ڈرائیورز کے لیے کسٹمر سروس اور حفاظت میں بہتری کو یقینی بنائیں گے۔محمد اویس سعید اپنے ساتھ مارکیٹ میں جانے کی حکمت عملی کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں اور انہوں نے رائیڈ ہیلنگ، ای کامرس اور عوامی نقل و حمل میں آپریشنز کی قیادت اور انتظام کیا ہے۔