• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی سیاست اور ریاست کو بانی پی ٹی آئی نے بے تحاشا نقصان پہنچایا، علی خورشیدی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایم کیو ایم پاکستان کے سندھ اسمبلی کے قائد حزب اختلاف علی خورشیدی نے کہا کہ پاکستان کی سیاست اور ریاست کو بانی پی ٹی آئی نے بے تحاشہ نقصان پہنچایا۔ لوگوں کو اندھی تقلید پر لگا کر صحیح غلط کا فرق ختم کرنا پاکستان کی تاریخ کا سیاہ باب رہا ہے۔با نی پی ٹی آئی اور انکی اہلیہ کے خلاف فیصلے میں قانون کی بالادستی واضح نظر آئی،آج کے فیصلے کے بعد پورے ملک میں کہیں کوئی احتجاج نہیں ہوا ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعے کو ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادرآباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اراکین قومی و صوبائی اسمبلی بھی انکے ہمراہ موجود تھے،انہوں نے کہا کہ بطور چیف ایگزیکٹو بانی پی ٹی آئی کی حرکات و سکنات ریاست پاکستان کے خلاف تھیں۔ 9 مئی میں بھی احتجاج کو مینیج کیا گیا، وائس نوٹس موجود ہیں، آج ریاست پاکستان جن چیلنجز کا سامنا کر رہی ہے وہ بانی پی ٹی آئی کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔ وزیراعظم کی سیٹ سے ہٹنے کے بعد عمران خان اپنی پہلی پریس کانفرنس میں اپنے فرنٹ مینوں کو محفوظ کرتے رہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید