لاہور،اسلام آباد(مانیٹر نگ ڈیسک، ایجنسیاں) مہنگائی کی شرح میں مسلسل تیسرے ہفتے کمی کے باوجود 21اشیاء مزید مہنگی، گھی، چینی، دالیں، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، آلو، پیاز، انڈے،ایل پی جی سمیت 10اشیاءسستی،ملک میں مسلسل تیسرے ہفتے مہنگائی کی شرح میں کمی کا رجحان جاری رہا۔حالیہ ہفتے ملک میں مہنگائی کی شرح کم ہوکر 1.16فیصد کی سطح پر آگئی ہے جبکہ مہنگائی کی ہفتہ وار شرح میں 0.39فیصد کی کمی واقع ہوئی، سالانہ بنیادوں پر بھی مہنگائی کی شرح میں اضافے کی رفتار کم ہوکر1.90فیصد کی سطح پر آگئی۔ وفاقی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کردیے ہیں جس کے مطابق حالیہ ایک ہفتے کے دوران 21اشیاء مہنگی، 10کی قیمتوں میں کمی اور 20اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔