کراچی (نیوز ڈیسک)محکمہ اسکول ایجوکیشن حکومت سندھ کے ترجمان نے شائع ہونے والی خبر جس میں تھر میں گھوسٹ ملازمین کی نشاندہی کی گئی تھی کی وضاحت جاری کی ہے ۔تفصیلات کے مطابق، ترجمان نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ پرائمری ایجوکیشن ضلع تھرپارکر کے ڈیوٹی نہ دینے والے اور عادی غیر حاضر افراد کے خلاف تادیبی کارروائی جاری ہے، جو چیف مانیٹرنگ آفیسر تھرپارکر ، مٹھی موصول ہونی والی رپورٹ کے مطابق عمل میں لائی جا رہی ہے اور سال 2023-24 کے دوران 138 مفرور، 261 عادی غیر حاضر ملازمین کی نشاندہی کی گئی ۔ ایسے ملازمین کے خلاف قانون کے مطابق تادیبی کارروائی کا عمل شروع کردیا گیا ہے اور اس کے مطابق ان کو سزا دی جائے گی۔