• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سہیل آفریدی عمران خان ملاقات کی اجازت نہ دینا سازش، ایمل ولی

پشاور ( آن لائن ) اے این پی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ سہیل آفریدی کو سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ دینا ریاستی پالیسیوں کا تسلسل اور سازش ہے ۔ انہوں نے الزام لگایا کہ اس پالیسی کے تحت ادارے تحریک انصاف کی گرتی ہوئی مقبولیت کو بحال کرنا چاہتے ہیں۔ایمل ولی خان نے مزید کہا کہ علی امین گنڈاپور کو آسان راستہ دیا گیا، جو کل تک پی ٹی آئی خود تنقید کا نشانہ بنا رہی تھی، آج اسے دوبارہ ہیرو کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے صوبے میں پیدا ہونے والے جذباتی ماحول کو انتظامی و معاشی کمزوری اور غیر یقینی صورتحال برقرار رکھنے کی کوشش قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سب کا مقصد عوام کو تقسیم اور سیاسی افراتفری میں مبتلا کرنا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید