• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی ویڈیوز پر سرمایہ کاری کی تحقیقات میں اہم پیشرفت

کراچی (اسد ابن حسن) نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی کراچی میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے جعلی تیار کردہ نامور شخصیات کی ویڈیوز جو 70 ہزار روپے کی سرمایہ کرنے کی ترغیب دے رہے ہیں، اس کی تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ سرکل کے ایک اعلی عہدے دار کے مطابق مذکورہ فراڈ کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری طور پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کو مراسلے ارسال کر دیے گئے ہیں کہ وہ تمام ایسی ویڈیوز کو فوری طور پر سوشل میڈیا سے ہٹائیں اور بلاک کر دیں۔ عہدے دار کا مزید کہنا تھا کہ اس بات کا بھی سراغ لگایا جا رہا ہے کہ مذکورہ جاری فراڈ کی رقم پاکستان یا غیر ملک میں کہاں جا رہی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید