کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) وفاقی وزیر صحت اور سینئر رہنما ایم کیو ایم پاکستان سید مصطفی کمال اور انیس قائم خانی سے ایم کیو ایم برطانیہ کے سینئر نائب صدر مرزا فیصل محمود نے کراچی میں ملاقات کی اور ایم کیو ایم برطانیہ کی تنظیمی سرگرمیوں کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی اس موقع پر مرزا فیصل محمود نے اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے سید مصطفی کمال کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بطور وفاقی وزیر صحت جو مثالی کام کئے اور کر رہے ہیں یقینا وہ قابل رشک ہیں۔