لاہور(خبرنگار) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللّٰہ تارڑ نے کہا کہ بڑی سوشل میڈیا کمپنیوں کے مقامی دفاتر کی عدم موجودگی بڑا چیلنج ہے ڈیجیٹل ہتھیار بندی نے سماجی اعتماد اور یکجہتی کو خطرے میں ڈال رکھا ہے، مرتضیٰ سولنگی،میڈیا لٹریسی ہی مضبوط دفاعی لائن، فواد پاشا،پاکستان میں کینیڈا کے ہائی کمیشن نے ڈیپارٹمنٹ آف ڈیجیٹل میڈیا، یونیورسٹی آف دی پنجاب کے اشتراک سے میڈیا لٹریسی اور ڈیجیٹل ریزیلیئنس پر سٹریٹجک ڈائیلاگ کا انعقاد کیا۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے کہا کہ قومی سلامتی حکومت کی اولین ترجیح ہے، جس کا مظاہرہ پاکستان نے پاک۔بھارت اطلاعاتی جنگ اور افغانستان کے حالیہ تنازعے کے دوران مؤثر انداز میں کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل دور میں غلط معلومات (Misinformation) اور گمراہ کن پروپیگنڈا (Disinformation) سب سے بڑے ہتھیار بن چکے ہیں، جو حقائق کو مسخ کرنے، بد امنی پھیلانے اور ریاستی سالمیت کو خطرے میں ڈالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔