کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان انٹرنیشنل ایئر (پی آئی اے)کی پابندی کے 5سال بعد برطانیہ کے لیے پہلی پرواز 25 اکتوبر کو روانہ ہوگی۔ برطانیہ کے لیے فلائٹ آپریشن کی بحالی کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ۔ پی آئی اے کا بوئنگ 777 ساختہ طیارہ برطانوی فلائٹ آپریشن کو سرانجام دے گا اور پی آئی اے کی ایک ٹیم برطانیہ میں جائزہ لینے کے لیے پہنچ گئی ہے۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے کے جہاز برطانیہ کے فلائٹ آپریشن کے لیے مکمل طور پرفٹ ہیں۔سی ای او پی آئی اے عامر حیات برطانوی فلائٹ آپریشن کی تیاریوں کو خود مانیٹر کر رہے ہیں۔