جدہ(شاہدنعیم)آبی مسائل و وسائل ،اوآئی سی وزرا کا اجلاس، پاکستان تیسری واٹر کونسل کا رکن منتخب، مسلم دنیا کے پانی کے بحران پر تشویش، مشترکہ فریم ورک کی منظوری،تعاون جاری رکھنے پر زور، پانی کے مسائل و وسائل کے حوالے سے اسلامی تعاون تنظیم کے وزارتی کونسل کی کانفرنس جدہ میں منعقد ہوئی 5ویں سیشن میں مسلم دنیا کو درپیش پانی سے متعلق مختلف مسائل پر غور کیا گیا اور ان کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تعاون جاری رکھنے پر زور دیا۔ کانفرنس میں پانی کی کمی، پانی ذخیرہ کرنے کے مسائل، موسمیاتی تبدیلی ، خشک سالی، سیلاب، او آئی سی کے جغرافیہ میں زیر زمین پانی وغیرہ کانفرنس میں زیر بحث آئے۔ اجلاس کا آغاز مصر کی جانب سے 5ویں کانفرنس کی صدارت سعودی عرب کو سونپنے سے ہوا۔اجلاس میں پاکستان سمیت او آئی سی کے تمام رکن ممالک کے وزراء/ مندوبین نے شرکت کی۔